Type Here to Get Search Results !

Comments

کیا ڈرامہ سیریل میں نکاح کرنے سے نکاح ہوجاتا ہے؟


 


🌹 بسْــــــــــــــمِ ﷲِالرَّحْمن الرَّحِيم​ 🌹 


   کیا ڈرامہ سیریل میں نکاح کرنے سے نکاح ہوجاتا ہے؟


ڈرامے  میں کیے جانے والے نکاح سے مقصود ریکارڈنگ اور حکایت ہوتی ہے اور دیکھنے والوں کے نزدیک بھی یہ بات معروف ہوتی ہے کہ مقصود نکاح نہیں، بلکہ ریکارڈنگ اور حکایت ہے،  اس لیے کہ ڈراما  میں پہلے ڈراما  نگار فرضی کہانی لکھتا ہے، اور ڈراما  میں کام کرنے والے اس فرضی کہانی کی عکاسی کرتے ہوئے اس کی حکایت کرتے ہیں، لہذا ڈراما میں اسکرپٹ کی نقل سے نکاح منعقد نہیں ہوگا، اگرچہ حقیقی نام سے بھی ہو۔

البتہ اگر ڈرامے  میں کام کرنے والے لڑکا اور لڑکی نے نکاح ہی کی نیت سے الفاظ ادا کیے ہوں اور گواہوں کی موجودگی میں ایجاب وقبول کرلیا ہو ، اور لڑکی کسی اور کی منکوحہ نہ ہو تو  نکاح منعقد ہوجائے گا۔


 📚حوالہ:

▪ الفتاوی التاتارخانية کتاب النکاح، 4/7 ط: مکتبه فاروقیه

▪فتوی جامعہ بنوری ٹاون کراچی 144105200839

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Latest Deals