Type Here to Get Search Results !

Comments

ظھر کا اول اور آخری وقت کونسا ہے؟

A Muslim man praying in masjid


What is the right time for start and end of Zuhar prayer? In Urdu:

نماز ظہر کا وقت سورج کے زوال  سے شروع ہوتا ہے۔ اور زوال کا وقت  نصفِ نہار عرفی کے بعد ہوتا  ہے، یعنی سورج طلوع ہونے سے لے کر غروب ہونے تک کے کل وقت کو بالکل دو برابر حصوں میں تقسیم کیا جائے تو بالکل درمیانی وقت، جب سورج عین سر پر ہوتاہے، (اور جسے استواءِ شمس کہا جاتاہے) یہ نصف النہار عرفی کا وقت ہے، اور جیسے ہی سورج عین سر کے اوپر سے مغرب کی جانب ڈھلکتا ہے یہ زوال کہلاتاہے، اور زوال ہوتے ہی ظہر کا وقت شروع ہوجاتاہے۔


یہ بھی ملحوظ رہے کہ  استواءِ شمس کا وقت بہت ہی مختصر ہوتاہے، لیکن احتیاطاً اس سے پانچ منٹ پہلے اور پانچ منٹ بعد نماز نہیں پڑھنی چاہیے، خلاصہ یہ کہ زوال کا وقت ہوتے ہی ظہر کا وقت داخل ہوجاتاہے، لیکن احتیاطاً پانچ منٹ بعد ظہر کی نماز ادا کرنی چاہیے۔

Keep Reading:

Watch Our Latest Videos:


Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Latest Deals