Type Here to Get Search Results !

Comments

حلال پرندے اور جانور

Horses running in a farm


Differentiation between halal and haram birds and animal in Islam:

السلام علیکم 

حلال پرندے, جانور کون سے ہیں ؟


وعلیکم السلام. 

جواب

احناف کے نزدیک دریائی جانوروں میں صرف مچھلی حلال ہے، باقی کوئی جانور حلال نہیں، اور مچھلیوں میں بھی جو مچھلی طبعی موت مرکر پانی میں الٹی تیرنے لگے وہ بھی جائز نہیں، اور خشکی کے جانوروں میں جو جانور یا پرندے دانت یا بنجوں سے شکار کرتے ہیں جیسے: شیر، چیتا، بھیڑای، لومڑی، ریچھ، گیدڑ، بجّو، بندر، ہاتھی، بلی شکرہ، باز ارو گدھ وغیرہ یا ان کی غذا صرف گندگی اور مردار وغیرہ ہو جیسے سور اور کتا وغیرہ یا ان میں خون بالکل نہیں ہوتا جیسے: بھڑ، مکھی، مکڑی اور بچھو وغیرہ یا ان میں بہنے والا خون نہیں ہوتا جیسے: سانپ، چھپکلی، گرگٹ، نیولا، تمام زمین کے اندر رہنے والے جانور اور کیڑے مکوڑے، حرام ہیں، ا لبتہ ٹڈی میں خون نہیں ہوتا، پھر بھی وہ حلال ہے، باقی دیگر سب جانور حلال ہیں، جیسے: اونٹ، بھینس، گائے، بکرا، بکری، بھیڑ، دنبہ، ہرن، نیل گائے، بطخ، مرغابی، کبوتر، طوطا، مینا، فاختہ اور بٹیر وغیرہ۔


Keep Reading:

Watch Our Latest Videos:


واللہ اعلم بالصواب

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Latest Deals